Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانتوشہ خانہ ریکارڈ ، سابق صدر آصف زرداری نے ساڑھے 5کروڑ سے زائد کی 3گاڑیاں صرف دو کروڑ میں خریدیں

توشہ خانہ ریکارڈ ، سابق صدر آصف زرداری نے ساڑھے 5کروڑ سے زائد کی 3گاڑیاں صرف دو کروڑ میں خریدیں

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 تک کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا۔ریکارڈ کے مطابق دودسمبر دوہزارآٹھ کو سابق صدرآصف علی زرداری نے پانچ لاکھ مالیت کی گھڑی ادائیگی کرکے خود رکھ لی جبکہ چھبیس جنوری2009 کو سابق صدرآصف علی زرداری کو دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ملیں جن کی مالیت پانچ کروڑ 78 اور دو کروڑ 73 لاکھ تھی جبکہ ایک ٹویٹا لیکسز بھی ملی جس کی مالیت 5 کروڑ روپے تھی۔
آصف زرداری نے تینوں گاڑیاں دو کروڑ دو لاکھ روپے سے زائد ادا کر کے خود رکھ لیں۔ اٹھائیس اکتوبر2011 کو آصف زرداری نے سولہ لاکھ پندرہ ہزار کے تحائف رکھ لیے جبکہ گیارہ مارچ دوہزار گیارہ کو آصف زرداری کوملنے والے تحائف کی مالیت دس لاکھ روپے سے زائد لگائی گئی، تیرہ جون دوہزار گیارہ کو سولہ لاکھ مالیتی تحائف ادائیگی کر کے رکھ لئے۔ اس کے علاوہ پندرہ اگست دوہزار گیارہ کو آصف زرداری نے 847,000 روپے کے تحائف خود رکھ لیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔