Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانپاکستان کو بنانے میں خواتین کا کردار شامل ہے، سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کو بنانے میں خواتین کا کردار شامل ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی وویمن کاکس کے زیر اہتمام عالمی وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی باہمت خواتین سے مخاطب ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں ،آج پوری دنیا میں خواتین کا دن منایا جا رہا ہے، آج کا دن منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمان میں قائم وویمن کاکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،جس معاشرے میں خواتین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوتا ہے وہ ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کس طرح بھی دنیا کی کسی بھی ملک کی خواتین سے قائم نہیں ہے، پاکستان میں خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، پاکستان کو بنانے میں خواتین کا کردار شامل ہے، پیپلز پارٹی کی کردار سازی میں خواتین کا کردار ہے، میرے لیے یہ بات باعث افتخار ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹو نے کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے میں سب سے زیادہ کردار شامل ہے، ہماری خواتین کی تاریخ تمام شعبوں میں بے پناہ شراکت داری سے بھری پڑی ہے ، پاکستانی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی قابل تعریف شراکت داری سے اپنی شناخت بنائی ہے ، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ پارلیمان میں ہماری پارلیمانی کاکس بہت اچھا کردار ادا کر رہا ہے ، ہماری خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان بنانے میں جدوجہد کی، محترمہ فاطمہ جناح اور شہید بے نظیر بھٹو کی جدوجہد ہماری خواین کیلئے مشعل راہ ہے ، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے دو آمروں کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، پہلی خاتون اسپیکر اور وزیر اطلاعات و نشریات کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ خاصہ ہے کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے میں صفہ اول میں شامل ہے، پارلیمان میں موجود خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی عزت اور توقیر ہم سب کی عزت و توقیر ہے، خواتین عالمی سطح پر49 فیصد اور پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے،پاکستان نے 1996 میں خواتین (سی ای ڈی اے)کے خلاف ہر طرح کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے بارے میں امریکی کنونشن کی توثیق کی ،اس کنونشن کی توثیق سے پاکستان نے ریاستی اور نجی اداروں کے ذریعے خواتین کو صنفی امتیاز سے بچانے کی ذمداری قبول کی ،پاکستان تمام مناسب ذرائع سے تعاقب کرنے اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کی پالیسی پر پابند ہے ، پاکستان کا آئین صنفوں کے مابین امتیازی سلوک کی روک تھام کی حمایت کرتا ہے ،پاکستان کا آئین تمام صنفوں کو یکساں طور پر انسانی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ،پاکستانی خواتین ملک کی مزدور قوت کا تقریبا 20 فیصد ہے اور انکو کام کی جگہ میں حفاظت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی نے خواتین کے حقوق کیلئے گراں قدر قانون سازیاں کی ہے ،وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وومنز پراپرٹی راٹس ایکٹ 2019 نافد کیا گیا ،دیگر قانون سازیوں میں گھریلو تشدد اور تحفظ بل 2012 اور خواتین زراعت بل 2019 شامل ہے ،وومن پارلیمانی کاکس کا بنیاد 2008 میں رکھا گیا ،میں پاکستان کی باہمت خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور وویمن پارلیمانی کاکس کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔