وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر کل بروز اتوار 5 مارچ کو دوحہ روانہ ہونگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 5 سے 6 مارچ کو دوحہ جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
مارچ 5 سے 9 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے دوران کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا جن سے انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ دوحہ میں کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شریک رہنماں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل 2روزہ دورے پر قطر جائیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔