گوجرانوالہ:پاکستان مسلم لیگ نواز (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
گوجرانوالہ ڈویژن میں آج بروز ہفتہ 4 مارچ کو پارٹی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مریم نواز شریف نے کی۔
اس موقع پر خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ خان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک جب بھی مسائل میں ڈوبا تب نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، مگر ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔
سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ عمران کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔
ہم پر الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، مریم نواز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔