Tuesday, February 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز نے گلدستہ لانے والے ن لیگی کارکن کیساتھ کیا کیا؟

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز نے گلدستہ لانے والے ن لیگی کارکن کیساتھ کیا کیا؟

لاہور: وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان شہباز نے کارکن سے گلدستہ لینے کے بجائے اس کو ہاتھ سے دور کردیا اور روانہ ہوگئے۔ سلمان شہباز کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی کارکن کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا۔ (ن) لیگ کے کارکن نے سلمان شہباز کے رویے پر مایوسی کا اظہارکیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔