Wednesday, February 5, 2025
ہومتازہ ترینخواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس: عمران خان کے وکیل نے جرح کیلئے مہلت مانگ لی

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس: عمران خان کے وکیل نے جرح کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شوکت خانہ سے متعلق الزامات پر خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے جرح کے لئے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔
ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، وکیل عابد فاروق عمران خان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل عابد فاروق نے استدعا کی کہ جرح کے لئے تیار ہیں، مناسب تاریخ دی جائے، جیل بھرو تحریک میں اسد عمر اور دیگر رہنماں کی رہائی گزشتہ روز ہوئی، اس لئے مکل سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ تاریخ دے رہے ہیں مگراس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے۔
خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان پرجرح مکمل کر لی تھی، آج کیس میں دیگر گواہان سے متعلق کارروائی متوقع ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ سماعت پر کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔