Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزآج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

رواں سال میں پہلی بار چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابو زاھر نے کہا ہیکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئیگا۔
چاند پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کیاوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔
انجینئر ماجد کے مطابق چاند 93 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔
انجینئر ماجدکا کہنا ہے کہ اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔