اسلام آباد،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی آہستہ آہستہ معدوم ہوناشروع ہوگئی ،پہلے احتجاج کا سلسلہ ختم ہوا تو اب ڈیجٹل گھڑی بھی بند پڑی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں ڈیجٹل گھڑی نصب کی گئی تھی،ڈیجیٹل گھڑی سے بھارتی قبضہ بارے عوام کو آگاہی ملتی تھی،ڈیجیٹل گھڑی بھارتی قبضے کے ایام ، ماہ و سال بارے آگاہ کرتی تھی،بھارت کیساتھ آگے بڑھنے کی باتوں کیساتھ ہی ڈیجٹل گھڑی بھی بند کردی گئی۔کئی روز سے کرفیو کے اوقات بتانے والی گھڑی بند پڑی ہے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں نصب ڈیجیٹل گھڑی بند کردی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔