Saturday, November 9, 2024
ہومتازہ ترینلاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت آج ہوگی

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت آج ہوگی

لاہور (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، حفاظتی ضمانت دی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کو پیش نہ ہونے پر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کیا تھا، عدالت کی جانب سے عمران خان کے وکلاء کو آج تک کی مہلت فراہم کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو اپنا وکیل مقرر کرتے ہوئے وکالت نامے پر دستخط کر دیے ہیں، اظہر صدیق ایڈووکیٹ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت میں دلائل دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔