اسلام آباد (سب نیوز )حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کے بعد پٹرول نے ڈالر کو مات دیدی ،پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے ہو گئی ہے
دوسری طرف بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1 اعشاریہ96روپے کی کمی سے 265 اعشاریہ38روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 2اعشاریہ50روپے کی کمی سے 268اعشاریہ50روپے کی سطح پر بند ہوا۔