Saturday, November 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی، گھریلو سلنڈر 26روپے 62 پیسے مہنگا

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی، گھریلو سلنڈر 26روپے 62 پیسے مہنگا

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا اور ایل پی جی کے 11 اعشاریہ8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے 29 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے فی کلو ہو گئی۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔