اسلام آباد (سب نیوز )مہنگائی کے پسے عوام پر ایک اور کاری وار ،گیس نرخوں میں 113فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 113فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس موصول ہونے پر گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس16تا 113 فیصد مہنگی کردی گئی،گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 12کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا،پروٹیکٹڈ صارفین سے 50 جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 500روپے ماہانہ وصول کئے جائینگے۔