Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزقائمہ کمیٹی :پاکستان میں روزانہ 20 کروڑ روپے کی شراب نوشی کا انکشاف

قائمہ کمیٹی :پاکستان میں روزانہ 20 کروڑ روپے کی شراب نوشی کا انکشاف

لاہور:معاشی مشکلات کے باوجود ملک بھر میں روزانہ 20 کروڑ روپے کی شراب نوشی کا انکشاف ہوا ہے۔ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے کیا۔اقلیتوں کے نام پر شراب نوشی کی اجازت ختم کرنے کیلیے بل ڈیڑھ سال سے زیرالتوا ہونے پر سینیٹرمشتاق احمد اجلاس میں پھٹ پڑے۔

سینیٹرمشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شراب جرائم کی جڑ ہے، آئین میں جو اس کی اجازت دی گئی ہے۔ میں اس کو ختم کرنا چاہتا ہوں، اقلیتیں بھی میرے ساتھ ہیں۔ کمیٹی نے بل میں ترمیم کا معاملہ آئندہ اجلاس تک مخر کردیا۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ معاملے کو اگلے اجلاس تک مخر کیا ہے کیونکہ جب بھی کوئی آئینی ترمیم ہوتی ہے تو اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ سب کی مشاورت سے اس کو مسترد یا پاس کریں۔

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر کمیٹی نے پرپوزل رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھیجوانے کا فیصلہ کیا جبکہ سینیٹر مشتاق احمد نے آزادی اظہار رائے سے متعلق آرٹیکل 19 میں ترمیم سے متعلق بل بھی پیش کیا جسے کمیٹی نے مسترد کردیا۔ خواتین ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پر بحث کے دوران وزیر مملکت قانون وانصاف شہادت اعوان نے کہا کہ کوٹے پر ججز کی تعیناتی سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔