Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانخیبرپختونخوا انتخابات کیلئے گورنر نے وزیراعلی کو خط لکھ دیا

خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے گورنر نے وزیراعلی کو خط لکھ دیا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلیے گورنر غلام علی نے وزیراعلی اعظم خان کو خط لکھ دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے خط میں الیکشن کمیشن کو 31 جنوری کو لکھے خط کا ذکر کیا اور نگراں وزیراعلی کو خط میں صوبے میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

گورنر نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلی محمود خان کی سفارش پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی گئی ہے، صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے تعین سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کی جائے۔
گورنر غلام علی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں نگراں وزیراعلی کو خط لکھا ہے میرا فرض ہے کہ نگران حکومت کو صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں پرامن اور شفاف انتخابات ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔