لاہور:محمکہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے میں دہشت گرد تنظیموں کے سلیپنگ سیلز کو ٹریس کرنے کیلیے سائبر پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔منصوبے کے تحت سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس کی سرویلنس شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق سائبرپٹرولنگ سے ہائی پروفائل کیسزٹریس کرنے اور ممکنہ منصوبہ بندی کا علم ہوسکے گا۔
حکام کے مطابق ایک لاکھ27ہزار ویب سائٹس اور پیچز پی ٹی اے کو رپورٹ کردی گئیں جبکہ 74 ہزار 223 سائٹس کو بلاک کروادیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پر کوڈ ورڈز میں پیغامات پہنچاتی ہیں۔