اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ، قیمتوں میں 22روپے 20پیسے فی لٹرتک اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے مقرر کر دی گئی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اضافہ،نئی قیمت 280 روپے فی لیٹر ہو گئی
مٹی کے تی کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اضافہ، نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے اضافہ، فی لیٹر قیمت 196 روپے 68 پیسے مقرر کر دی گئی ۔