اسلام آباد:سردار تنویر الیاس خان کی صحافی کو غلیظ زبان اور گالیوں پر قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا گیا، صحافی حیدر شیرازی کو تنویر الیاس نے سوال پوچھنے پر را سے پیسے لے کر سوال کرنے کا الزام لگایا تھا ،پارلیمانی کاروائی کے دوران صحافی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر آگئے، صحافیوں نے تنویر الیاس کے الزام اور گالیوں کے تفصیلات اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر دیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں سے بات چیت ہے لئے قمر الزماں کائرہ اور شازیہ مری کو بھیج دیا قمر الزماں کائرہ اور شازیہ مری کی صحافیوں سے ملاقات ،اس موقع پرقمر زمان کائرہ نے کہا کہ تنویر الیاس نے صحافی حیدر شیرازی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی جس کی مذمت کرتے ہیں،صدر پی آر اے صدیق ساجد نے کہا کہ حکومت صحافیوں پر تشدد کے معاملات کا نوٹس لے،حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنائے، متعدد پے در پے واقعات سے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں
ہومبریکنگ نیوزسردار تنویر الیاس خان کی صحافی کو غلیظ زبان اور گالیوں پر قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ
سردار تنویر الیاس خان کی صحافی کو غلیظ زبان اور گالیوں پر قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔