Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانعمران خان حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب

عمران خان حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن سے غائب ہونے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سے مزید ریکارڈ بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اینٹی کرپشن سے عمران خان حملے کی جے آئی ٹی تفتیش کا ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن میں ہائی پروفائل کیس کی فائل بھی غائب ہے، جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔