Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ: بینکنگ کورٹ کو عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ: بینکنگ کورٹ کو عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو آج ساڑھے 3 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانون اپنا راستہ بنائیگا۔
عمران خان نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔
اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے بینکنگ کورٹ کو 22 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روکنے کا حکم جاری کردیا۔
وکیل عمران خان کا عدالت میں کہنا تھا کہ 17 اکتوبرکو عبوری ضمانت حاصل کی گئی، وزیرآباد کا واقعہ 3 نومبر کو ہوا، واقعے کے بعد 6 بار اور واقعے سے پہلے 2 بار استثنی کی درخواست کی گئی تھی۔
دوران سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے مسکراتے ہوئے وکیل عمران خان سے استفسار کیا کہ 70 سال کو آپ ایڈوانس ایج کہتے ہیں؟
بیرسٹرسلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جی سر اس عمر میں زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، عمران خان کبھی عدالتوں کے روبرو پیش ہونے سے نہیں ہچکچائے، اب میڈیکل گرانڈز سب کے سامنے ہیں اور حقائق پرمبنی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔