Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی

پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم این اے شاندانہ گلزار نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ،سپیکر قومی اسمبلی اور مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر میرے گھر پر ضلعی انتظامیہ نے ریڈ کیا اور اہلخانہ کو ہراساں کیا،شہر سے باہر ہونے کے سبب خود گھر پر موجود نہ تھی، مجھے نامعلوم نمبروں سے کال کر کے پریشان کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے گزشتہ ہفتے سابقہ ایم این اے شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔
شاندانہ گلزار پر تھانہ وومن میں اداروں کے خلاف اکسانے اور اشتعال انگیز گمراہ کن گفتگو کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ شاندانہ گلزار نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔