اسلام آباد(سب نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن آفس سے بغیر پروٹوکول روانہ ہوگئے۔ جس نے کئی سوالات کو جنم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کررکھا تھا۔ لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ وہ بغیر پروٹوکول کہیں روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کہاں گئے، کس سے ملنے گئے؟ کسی کو کچھ علم نہیں ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز، پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کررکھے ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے پنجاب میں منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔