Friday, February 21, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے بھائی کے ڈیرے پر چھاپا

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے بھائی کے ڈیرے پر چھاپا

لاہور (سب نیوز)پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھائی خالد گجر کے ڈیرے پر چھاپا مارا۔
ذرائع کے مطابق چار سے پانچ ملازموں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شبیر گجر اور خالد گجر کے خلاف مقدمہ درج ہے، مقدمہ نجی سوسائٹی کے لینڈ سیکیورٹی منیجر نے درج کروایا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق نجی سوسائٹی نے ایک شخص سے زمین خریدی، زمین کی نشاندہی کروانے گئے تو گجر برادری کے افراد نے حملہ کر دیا۔ایف آئی آر کے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے نجی سوسائٹی کا گارڈ جنید خان زخمی ہوا، ملزمان کے تشدد سے بھی تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔