Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانہم بحیثیت قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی(سب نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم پائیدارامن حاصل کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس سب سے بہادروں میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کے پی پولیس کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر پائیدار امن تک دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور انشا اللہ ہم اسے حاصل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔