کوہاٹ(سب نیوز )تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی حادثہ میں لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی۔
آرمی چیف کے حکم پر پاک فوج کے ایس ایس جی اور کور آف انجینئر نے 48 گھنٹے سے زائد تک آپریشن جاری رکھا اور غوطہ خوروں نے آخری لاپتا بچے کی نعش نکالی۔کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبا، اساتذہ کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایس ایس جی کی آرمی ڈائیونگ ٹیموں، آرمی انجینئرز، ریسکیو 1122 نے آپریشن میں حصہ لیا۔ خیال رہے کہ زندہ بچ جانے والے 5 طلبا کو کوہاٹ کے ضلعی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔