حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد سپریم کورٹ میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کی داخلی دروازے پر تلاشی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار و افسران پاس لے کر پبلک گیٹ سے ہی داخل ہوں گے، سکیورٹی سخت کرنے اور اہلکاروں کی تلاشی سے متعلق احکامات ایس پی سپریم کورٹ نے جاری کیئے ہیں۔