Saturday, February 8, 2025
ہومپاکستاننگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری میرٹ پرکرینگے،چیف الیکشن کمشنر

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری میرٹ پرکرینگے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (سب نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے تجویز کردہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دینگے، مقررہ وقت رات 10 بجے سے پہلے نام کا اعلان کر دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملاقات کی، ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران لاء ونگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ آج شام کو اجلاس میں نام فائنل کر لیا جائے گا، شام 6 بجے کے اجلاس میں تمام ممبران اور حکام شریک ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔