اٹک(سب نیوز)اٹک کی تحصیل حضرہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور5 بچے زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حضرو میں گیس لیکج سے دھماکے میں گھر کی چھت گر گئی، پولیس کے مطابق چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔