Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستانسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے استعفیوں کی منظوری،پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے استعفیوں کی منظوری،پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان تحریک انصاف نے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چلینج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اورلیگل کمیٹی کا اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر،عمرایوب اور لیگل ماہرین سمیت پارٹی رہنماں نے شرکت کیں۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35 استعفوں کی منظوری کا اقدام کسی بھی لیگل فورم پرچلینج نہ کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑیگی، امیدوار عمران خان ہوں گے جبکہ انتخابی مہم مستعفی ایم این اے چلائیں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر،چئیرمین پی اے سی کیلئے بھی اسپیکرسے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔