Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستاننواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آ رہے ہیں، گورنر محمد بلیغ الرحمان

نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آ رہے ہیں، گورنر محمد بلیغ الرحمان

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نواز شریف ایک ماہ میں وطن عزیز واپس آ رہے ہیں، قائد مسلم لیگ ن کا استقبال کرنے میں خود ائیر پورٹ جاؤں گا۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے بتایا کہ مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پرویز الٰہی نے مجھ سے ون ٹو ون ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، پرویز الٰہی نے کہا تھا وہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کر لیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پر اتفاق کے لئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لئے پرویز الٰہی اور ملک احمد خان سے بات کی، دونوں نے ایک دوسرے کے نام مسترد کر دیئے، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہئیں، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔