جمعیت علما اسلام پشاور سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار، پی ٹی آئی کے پشاور سے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ
جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی ناصر موسی زئی سے ملاقات ،مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی کو جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی، ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی، ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔