Wednesday, April 2, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہنگامی طو ر پر تیاریاں شروع

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہنگامی طو ر پر تیاریاں شروع

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی،پولنگ اسی ہفتے کرائے جانے کا امکان ہے ، ہنگامی بنیادوں پر پولنگ سامان کی ترسیل پر کام شروع کردیا گیا ہے ، متعلقہ آر اوز کو سامان کی ترسیل اور انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ کی تاریخ جلد مقرر کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیے گئے۔ بیلٹ پیپرزڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آراوز کے حوالے کئے گئے۔الیکشن کمیشن کی جانب ریٹرننگ افسران کو چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوادیا۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اس بل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔