Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلنیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 29رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 29رنز سے شکست دیدی

ویلنگٹن ،نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو29رنز سے ہرادیا اور سیریزمیں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کیویزٹیم نے پانچ وکٹیں کھوکر173رنزبنائے۔ بنگلہ دیش کو16اوورز میں171رنزکا ہدف ملا لیکن وہ سات وکٹ پر142رنزبناسکا۔میکلین پارک نیپئرمیں بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کرمیزبان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز ٹیم نے 17.5اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے کھیل روکناپڑا۔ مارٹن گپٹل اکیس،فن ایلن 17،ڈیون کو نوے 15 رنزبناکرآٹ ہوئے۔ مین آف دی میچ گلین فلپس 31 بالز پر58 اورڈیرل مچل سولہ گیندوں پر34 رنزپرناٹ آوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے دو وکٹیں لیں۔بارش رکنے کے بعد بنگلہ دیش کو16 اوورزمیں 171 رنزکا ہدف دیا گیا۔ بنگال ٹائیگرسات وکٹیں کھوکر 142 رنز بناسکے۔ سومیاسرکار نے 51 محمد نعیم نے38 ,محموداللہ نے 21رنزاسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی،ہمیش بینٹ اورایڈم ملنے نے دو،دو کھلاڑی آوٹ کیے۔ نیوزی لینڈ نے 29رنزسے میچ جیت کر سیریز میں دو صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔