Tuesday, May 28, 2024
ہومتازہ ترینپاکستان میں کرونا کے نئے وائرس کی تصدیق ہوگئی

پاکستان میں کرونا کے نئے وائرس کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ذیلی ویرینٹ ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی ہے، اور روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 کیسز ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایکس بی بی 1.5 اصل میں ایکس بی بی 1 کی ذیلی قسم ہے، اور اومی کرون کے مختلف ویری انٹس آتے رہیں گے۔
حکام قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے، ویکسین کی وجہ سے لوگوں کی قوت مدافعت بہترہے، اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔