Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ تریننیتا امبانی کی چمکدار جِلد کا راز ، دنیاکا مہنگا ترین پانی، قیمت کیا ہے؟دلچسپ تفصیلات سب نیوز

نیتا امبانی کی چمکدار جِلد کا راز ، دنیاکا مہنگا ترین پانی، قیمت کیا ہے؟دلچسپ تفصیلات سب نیوز

ممبئی (سب نیوز )ایشیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل مکیش امبانی کی اہلیہ کا پینے کا پانی بھی ان کی دیگر آسائشوں کی طرح انتہائی قیمتی ہے لیکن کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ نیتا امبانی کی پینے کے پانی کی ایک بوتل کی قیمت 249لاکھ بھارتی روپے (60 ہزار ڈالر) ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتا امبانی پینے کیلئے gold water کا استعمال کرتی ہیں جسے Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani کہا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خاص پانی 3 قدرتی ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے، مثلا پانی کا ایک حصہ فرانس میں موجود ایک چشمہ فراہم کرتا ہے، دوسرا حصہ فجی میں ایک چشمہ اور تیسرا حصہ آئس لینڈ کے ٹھنڈے گلیشیئر فراہم کرتے ہیں۔

750 ملی لیٹر پانی کی بوتل بنانے کے لیے24 قیراط سوناجب کہ پانی کی تیاری میں 5 گرام سونا شامل کیا جاتا ہے، یہی نہیں پینے کا یہ انتہائی بیش قیمت پانی 24 قیراط سونے پر مشتمل بوتل میں پیش کیا جاتا ہے، اس خاص بوتل کو معروف ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو نے ڈیزائن کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ نیتا امبانی کی بے داغ اور روشن چمکتی جِلد کا راز بھی یہی پانی ہے۔ ایک نیلامی میں اس پانی کو 60 ہزار ڈالر یا تقریبا 49 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے، یہ پانی “Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani” گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی دنیا کے سب سے قیمتی پانی کے طور پر شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔