Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانپیٹرول بم کے بعد اب مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا بڑا زوردارجھٹکا

پیٹرول بم کے بعد اب مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا بڑا زوردارجھٹکا

اسلام آباد(آئی پی ایس )بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیا ہے۔نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں۔کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔