Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانتنخواہوں میں اضافہ :حکومتی اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

تنخواہوں میں اضافہ :حکومتی اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد،حکومتی کمیٹی اورسرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ،باقاعدہ اعلان آج دوپہر 2بجے کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حکومتی کمیٹی اورسرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان رات گئے تنخواہیںبڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں۔سرکاری ملازمین کے نمائندوں چوہدری سرفرازاوردیگرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں کمیٹی اورہمارے ساتھ مذاکرات ہوئے ،آئندہ بجٹ میں 20فیصد تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ منظورکیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ نوٹیفکیشن ملنے کے بعد باقاعدہ اعلان آج دن 2بجے کیاجائے گاجبکہ مذاکرات میں تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے۔حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی پر سرکاری ملازمین پریس کلب کے سامنے جائیں گے۔مذاکرات میں وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اوروزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کی شرکت ہوئے جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ ایمپلایز الائینس کے چیئرمین رحمان باجوہ اورصوبائی ملازمین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔