asad umar and dr faisal sultan 17

این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر سے اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سمیت 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ ان ڈور اجتماعات میں 300 اور آوٹ دور میں ایک ہزار افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے ہفتے میں سات دن ریسٹورنٹس اور مزارات اوپن ہونگے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی(نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا، دنیا سمجھ چکی ہے اس وبا سے نکلنے کا طریقہ ویکسی نیشن ہے، بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلا دیکھ کر کیا جاتا ہے، یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی بنیاد پر بندشیں لگیں گی، 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔اسد عمر نے کہا کہ8 شہروں کی بندش میں کمی کرنے جا رہے ہیں، ان شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، میرپور، مظفرآباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں، اجتماع میں افراد کی تعداد 200 سے 300 کی جا رہی ہے، مزارات، سینما گھر ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھولے جائیں گے، کورونا سے بچاو کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے، ابتک 8کروڑ افراد کی ویکسین لگوا چکے ہیں، یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگانے والے افراد پر زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں