Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا، منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات الاٹ کئے جائیں گے،یہ منصوبہ ورکرز ویلفیر فنڈ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، ان میں صنعتوں میں کام کرنے والے غریب محنت کش، مزدوروں کی بیوائیں اور خصوصی افراد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر تقریب کا آغاز کیا اور منصوبے کی نقاب کشائی کی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گھروں کا معائنہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر عمران خان کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم مزدورطبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11 سال سے التوارہائشی پراجیکٹ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات الاٹ کئے جائیں گے ، مزدور ،محنت کشوں کو پہلی بار مورگیج کی بنیاد پر ذاتی چھت فراہم کی جا رہی ہے۔منصوبے کے تحت بیواں،معذوروں سمیت محنت کشوں کوگھرتقسیم کئے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ، قرعہ اندازی کے ذریعے1500 ورکرزمیں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے اور ورکرزکلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو یقینی بنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔