13

کسانوں کی حمایت پر سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار

اترپردیش،بھارت میں 8 کسانوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران 8 کسانوں کی ہلاکت پر اظہار یکجہتی کے لیے جانے والے رہنماوں نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اترپردیش، پنجاب بارڈر کو بند کرکے پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا جب کہ لکھنو میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔گزشتہ روز اترپردیش میں نائب وزیراعلی اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔کسان رہنماوں نے گاڑی چلانے والے نائب وزیر داخلہ کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ نوجوت سدھو سمیت اپوزیشن رہنما کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہی اترپردیش آرہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں