Sunday, September 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19 اراکین پر مشتمل ہے، کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہیں۔

قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت میں 20 اراکین قومی اسمبلی شامل، پبلک اکانٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ، وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہوگی۔پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7، سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے، مواصلات، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، توانائی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکلر کے مطابق خزانہ، خارجہ امور، انسانی حقوق، اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔