اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے موبائل فون سمیت ایک کروڑ سات لاکھ روپے چوری ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کی پولیس کے مطابق نجف حمید نے 13 جولائی کو تھانہ نیلہ میں چوری کا مقدمہ درج کیا ہے اور الزام دو ملازمین عاشق حسین اور مقصود احمد پر لگایا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید کی غیرموجودگی میں ملازمین نے ایک کروڑ سات لاکھ روپے نقد رقم اور ایک آئی فون 13 پرو چوری کیا۔
نجف حمید نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے دن وہ علاج کی غرض سے لاہور گئے ہوئے تھے۔
’گاؤں آنے کے تین دن بعد اپنا سیف اور بریف کیس کاغذاتِ علاج رکھنے کے لیے کھولے تو سیف میں موجود ایک کروڑ اور بریف کیس سے ساتھ لاکھ اور ایک موبائل آئی فون 13 پرو غائب تھے۔‘
انہوں نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ان کے گھر کی ذمہ داری دونوں ملازمین پر تھی اور انہوں نے غیرموجودگی میں یہ رقم اور موبائل غائب کیے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری، کیا کچھ لے گئے ؟جانئیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔