Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد میں یکم جنوری سے 30 ستمبر تک114 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد میں یکم جنوری سے 30 ستمبر تک114 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کے اعدادوشمار کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ۔یکم جنوری 2020 سے 30 ستمبر 2020 تک کی تفصیلات پیش کی گئیں،اسلام آباد میں 114 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں،پرس چھیننے کی 4 وارداتیں ہوئیں، نقدی چھیننے کی 27 وارداتیں ہوئیں،موبائل اور نقدی چھیننے کی 23 وارداتیں ہوئیں،زیورات چھیننے کی 10 وارداتیں ہوئیں،موبائل چھیننے کی 13 وارداتیں ہوئیں،کار چھیننے کی 9 اور موٹرسا ئیکل چھیننے کی 26 وارداتیں ہوئیںدیگر گاڑی چھیننے کی 2 وارداتیں ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔