Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانافغانستان میں بھارتی سرگرمیاں، سلامتی کونسل افغان مذاکرات ناکام بنانے کی بھارتی کوشش روکے، پاکستان کامطالبہ

افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں، سلامتی کونسل افغان مذاکرات ناکام بنانے کی بھارتی کوشش روکے، پاکستان کامطالبہ

واشنگٹن (اشتیاق احمد بیورو چیف)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکیورٹی کونسل میں بھارتی بریفنگ کو مایوسی کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان میں جاری تنازعے کو طول دیناچاہتاہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کونسل میں بھارتی بریفنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان تنازع کے سیاسی حل کی تلاش پر عالمی اتفاق رائے موجود ہے مگر اس کے برعکس بھارت افغانستان میں عالمی اتفاق رائے کے خلاف کام کررہاہے،بھارت افغانستان میں جاری تنازع کو طول دیناچاہتاہے۔منیر اکرم نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے، افغانستان میں بھارت ٹی ٹی پی اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی معاونت کررہاہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف ناقابل تردیدثبوت دیئے،جس کے باعث پاکستان کیخلاف مذموم بھارتی پروپیگنڈا مہم ناکامی سیدوچارہوئی اور بھارت اقوام متحدہ کی رپورٹس مسخ کرنے میں ناکام ہوا،سیکیورٹی کونسل میں بھارتی بریفنگ شدید مایوسی کا عکاس ہے، پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل افغان مذاکرات ناکام بنانیکی بھارتی کوشش روکے۔منیر اکرم نے کہا کہ ہندوستانی بیان افغانستان میں جاری امن عمل میں بگاڑنے کے واضح کردار کا مظہر بھی ہے۔ افغان تنازعہ کا سیاسی حل تلاش کرنے کے بارے میں عالمی برادری کے اتفاق رائے کے برخلاف ، بھارت ٹی ٹی پی اور جے یو اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرکے افغانستان میں جاری تنازعہ کو طول دینا چاہتا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کو اقوام متحدہ میں درج ٹی ٹی پی اور جے یو اے کی ہندوستان کی براہ راست حمایت اور مالی اعانت کا ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کیا ہے،ہم کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کفالت میں ملوث بھارتی سرکاری ایجنسیوں کے خلاف فوری کاروائی شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی مدد کرنے میں ہندوستانی کردار نے اپنی نام نہاد غیر جانبداری پر 1988 میں طالبان پابندیوں کی کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ سلامتی کونسل کو ہندوستان کو جاری انٹرا افغان مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت افغانستان میں تنازعہ کو طول دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے (UNOCT) انسداد دہشتگردی کے ادارے ، ولادمر ورونکوف کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج سیکورٹی کونسل کی بریفنگ کے دوران پاکستان اور دیگر ممبران ممالک کو جو دہشت گردی کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے کے لئے اظہار افسوس کیا ۔ سفیر منیر اکرم نے کہا کہ “پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا پہلے اور اب بھی ہے ، بشمول اس کے جس میں بھارت کی جانب سے بیرونی طور پر ہدایت ، مالی اعانت اور کفالت کی گئی ہے۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔