Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس

اسلام آباد (سب نیوز )جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت جاری ہے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماں کی پارٹی سربراہ سے ہونے والی ملاقاتوں پرغور و خوض ہورہا ہے۔پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔جے یو آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں بلوچستان اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال زیر بحث ہے۔ مرکزی ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا، فلسطین و افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔