Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانیوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند

یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند

اسلام آباد،یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند ہے۔جڑواں شہروں میں صبح پانچ بجے سے دو بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تجارتی مراکز اور دفاتر بھی بند ہیں۔دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ٹریفک پلان بھی تبدیل کیا گیا ہے۔پریڈ کے موقع پر 375ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں ہیوی ٹریفک کیداخلے پر مکمل پابندی ہے۔مری روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ چوک سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا۔پریڈ گرانڈ کی طرف آنے والے تمام راستے بند ہیں اورایکسپرس وے بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ٹریفک کو جڑواں شہروں کے اندر سے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بدھ کی رات 12 سے جمعرات کی دوپہر دو بجے تک بند رہے گا۔جن علاقوں کو ٹریفک کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے ان میں ڈبل روڈ ٹرن مری روڈ تا فیض آباد کا علاقہ شامل ہے جب کہ نائنتھ ایونیو چوک سے راولپنڈی کی طرف داخلہ ممکن نہیں ہوگا اور مین ایکسپریس وے بھی کھنہ پل سے کر فیض آباد تک بند رہے گی۔راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سکستھ روڈ آغاز فلائی اوور، سکستھ روڈ چوک سے ڈائیورٹ کر کے براستہ سکستھ روڈ سید پور سے اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ چوک سے براستہ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو اسلام آباد جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔