Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادپاکستان میں جائیکا کے تعاون سے موسمی اثرات سے بچاوکیلئے جدید ریڈار نصب

پاکستان میں جائیکا کے تعاون سے موسمی اثرات سے بچاوکیلئے جدید ریڈار نصب

اسلام آباد ،وفاقی وزیر غلام سرور خان اورپاکستان میں جاپان کے سفیر کو نینو ری مٹسوڈا نے موسمیات میں جاپان کی مدد سے موسمی اثرات سے بچاوکیلئے ریڈار کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر JICAکے نمائدے شی جی کی فروتا،ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض اور ادارے کے اعلی آفسران اس موقع پر موجود تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں درمیانے درجے کے موسم کی پیشن گوئی کے خصوصی مرکز کا قیام اور پاکستان میں موسم کی پیشن گوئی کے نظام کو مضبوط بناناہے۔وفاقی وزیر نے اس منصوبے کی تکمیل کے کئے جاپانی حکومت کی طرف سے مالی امداد پر جاپان کے سفیراور حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ یکم ستمبر2015 میں (جائیکا)جاپان کی طرف سے خصوصی امداد کے ذریعے سے شروع ہوااور گزشتہ سال جون 2020میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2502.532ملین روپے کے لاگت سے بننے والے اس منصوبے کے لئے جاپان کی طرف سے 97.5فیصد فنڈنگ کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے آپس میں گہریدوستانہ تعلقات ہیںاوراس منصوبے سے ہماری دوستی مزید مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے عوام کو موسم کے بارے میں بروقت آگاہی میں مدد ملے گی اورہوابازی اور زمینی ٹرانسپورٹ کے محفوظ آپریشن کو فروغ ملے گا۔لوگوں کے جان و مال کے نقصانات میں کمی میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ موسمی حالات کے آنے والے چیلینجنز سے اس ایڈوانس ٹیکنالوجی سے نمٹنے میں مدد ملے گی اورموسم اور سیلاب کی پیشنگوئی کو مزید بہتر بنانے میں نمایاں کردار ملے گا۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان کی حکومت ہمیشہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پاکستان جاپان کی دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی اورجاپان پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری آپس میں بہت سی قدریں مشترک ہیں جو کہ ہمیں آپس میں ملاتی ہیں۔آخر میں دونوں معززین نے موسمی ریڈار ٹاور کا دورہ کیا۔ دونوں معززین نے یکجہتی کے لئے پودہ بھی لگایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔