Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادایس ڈی او شاہ رکن عالم علی طاہر کی جلد بازی نے لائن مین کی جان لے لی

ایس ڈی او شاہ رکن عالم علی طاہر کی جلد بازی نے لائن مین کی جان لے لی

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو سب ڈویژن شاہ رکن عالم کے ایس ڈی او علی طاہر کی جلد بازی کے باعث ایک لائن مین زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح ایس ڈی او علی طاہر نے 5 میٹرز لائن مین شبیر ملتانی کو دئیے اور ہدایت کی کہ فوری طور پر وہاڑی روڈ کے علاقے میں جا کر لگا دو ۔وہ جیسے ہی میٹرز لے کر نکلا ایس ڈی او نے اسے مسلسل فون کرنے شروع کر دئیے کہ جلدی جاو ،فوری پہنچو اور اس پر خوب پریشر ڈالا۔اسی دوران جب شبیر ملتانی میٹرز سمیت متعلقہ جگہ پر پہنچا تو ایس ڈی او کے مسلسل پریشرائز کرنے کے باعث اس قدر ذہنی دباو کا شکار تھا کہ وہ یہ دیکھنا بھی بھول گیا کہ جس کھمبے پر چڑھ کر وہ میٹر لگا رہا ہے وہ پول نیچے سے کمزور تھا۔ اسی اثنا میں وہ کھمبا زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں لائن مین شبیر ملتانی نیچے گرتے ہی موقع پر دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی او علی طاہر نہایت کرپٹ اور بدتمیز آفیسر ہے۔ اس کی بد تہذیبی سے نہ صرف سٹاف ممبرز بلکہ صارفین بھی تنگ آئے ہوئے ہیں۔ اہل علاقہ نے لائن مین شبیر ملتانی کی موت کا ذمہ دار ایس ڈی او علی طاہر کو قرار دیتے ہوئے میپکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل ایس ڈی او علی طاہر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اسے فوری طور پر معطل کر کے لا ئن مین کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔