Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادچیف کمشنر کی ہدایت پر سٹیزن سہولت مرکز جی الیون فور میں پیدائش / موت اور شادی / طلاق نامہ سرٹیفکیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے علیحدہ کائونٹرز قائم

چیف کمشنر کی ہدایت پر سٹیزن سہولت مرکز جی الیون فور میں پیدائش / موت اور شادی / طلاق نامہ سرٹیفکیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے علیحدہ کائونٹرز قائم

اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر ، ایم سی آئی / ڈی جی ، آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے عوام کی سہولت کو مدہ نظر رکھتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی پیدائش / موت اور شادی / طلاق نامہ سرٹیفکیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے سٹیزن سہولت مرکز جی الیون فور میں علیحدہ کائونٹرز قائم کر دیئے ہیں۔

اس کے علاوہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی تمام سروسز جن میں فرم، لیبر اور این جی او وغیرہ کی رجسٹریشن شامل ہیں کے لئے بھی علیحدہ سے کائونٹرز کا قیام کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیدہ شفق ہاشمی نے کہا کہ عوام کی سہولت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس کاوش میں مختلف محکمے مل کر ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایڈمنسٹریٹر نے مزید تمام اداروں کو اپنی سہولیات بہتر کرنے کی ہدایت کی اور سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی بھی تلقین کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔