Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانڈیلی میل فیصلہ عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم اورنگزیب

ڈیلی میل فیصلہ عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل فیصلے میں لندن کی عدالت نے عمران خان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی اسٹوری پر پہلے مرحلے میں ہتک عزت کی درخواست پر فیصلہ آیا ہے، ڈیلی میل کی اسٹوری کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے، یہ اسٹوری وزیر اعظم ہاس میں بنی تھی، ڈیوڈ روز کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، اس کی تصویر بھی ہے، ڈیوڈ روز نے لکھا کہ اسٹوری کا مواد شہزاد اکبر نے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کیا، جب لندن کی عدالت نے پوچھا کہ اسٹوری میں لگائے گئے الزامات کے آپ کے پاس ثبوت ہیں ؟ تو اخبار کے پاس اسٹوری میں الزامات ثابت کرنے کوئی ثبوت نہیں تھا، عدالت نے کہا کہ ہتک عزت درجہ اول کی ہوئی ہے، نہ پاکستان نہ برطانیہ میں کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر دوسروں کی عزت پگڑیاں اچھالتے ہیں، آپ کو شرم اور حیا نہیں آتی، عمران خان اپنی چوری ، ڈالے چھپانے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں، کل لندن کی عدالت نے آپ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، اعلی سطح کی ہتک عزت کا فیصلہ دیا گیا ہے۔ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ کل کشمیر پر جو عمران خان نے بات کی ، اس پر تو آپ کو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے، کشمیر پر آپ نے پاکستان کی پالیسی تبدیل کر دی ہے، لیکن کوئی بات نہیں یہ تو لاڈلا ہے، آپ کو آٹا ، چینی ، ایل این جی ، بجلی چوری کرنے لایا گیا ہے، آپ کو کشمیر کا سودا کرنے لایا گیا ہے۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ شہزاد اکبر عمران خان کا فرنٹ مین ہے، شہزاد اکبر ڈیوڈ روز کے ساتھ ملاقات کی تصویر کو جھٹلائیں گے، ڈیلی میل کا اپنا وکیل کہتا ہے کہ الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے، فیصلہ تو یوکے ڈیلی میل کے خلاف آیا ہے ، مرچیں شہزاد اکبر کو کیوں لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ الٹے بھی لٹک جائیں ، اپوزیشن آپ کو این آر او نہیں دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔