Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانلانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے، مریم نواز

لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے، مریم نواز

ڈسکہ،پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 19فروری کو ڈسکہ میں شیر آ رہا ہے، یہ صرف الیکشن نہیں جنگ ہے، الیکشن والے دن شیر پر مہر لگانی ہے۔ نواز شریف نے ووٹ چوروں کیخلاف جنگ شروع کی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔ ڈسکہ میں عمران کا بندہ ووٹ مانگنے آئے توپوچھنا کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو، یہ جہاں نظرآئے نعرہ لگانا سب سے بڑا چورعمران خان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ نوازشریف کو چھوڑ دو لیکن سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ مر جاں گا اپنے قائد کو نہیں چھوڑوں گا۔ اسی وجہ سے انہیں سزا دی گئی۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے چارسال پہلے کہا تھا عمران جاکرکٹ کھیلو، نوازشریف نے دودفعہ بے گناہی کے باوجود جیل کاٹی، نوازشریف نے عوام کے لیے سرنہیں جھکایا، میرے والد نے نے چارسال پہلے جوبات کہی وہ آج سچی ثابت ہورہی ہے،انہوں نے کہا تھا عمران تمہارے بس کا روگ نہیں۔ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے بنائے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تابعدارکوسلیکٹ کرکے لائے تھے شائد عوام کی خدمت کرے گا، اسے عوام نے سلیکٹ نہیں کیا وہ اپنے سلیکٹرزکی خدمت کرنے میں لگا ہے، روٹی،آٹا،چینی،بجلی،گیس مہنگی توکہتا ہے کوئی جادوکا بٹن نہیں۔ مہنگائی پر ان کے وزرا کہتے ہیں اپنے خرچے کم کریں۔ مہنگی ایل این جی سے کچن کا خرچہ چلانے والوں کی جیبیں بھری گئیں۔ عمران خان کہتے ہیں عوام بھوکے مرجائیں تو میں کیا کروں۔انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کے بعد انڈے، کٹے کا کہا گیا کیا کسی کو کٹا، مرغی ملی، جس کے پاس کٹا تھا وہ مرغیوں پرآگیا، جس کے پاس انڈے تھے وہ فاقوں پرآگیا، نوازشریف،شہبازشریف کے بعد پنجاب لاوارث ہوگیا ہے۔ جھوٹے عمران نے ایک کروڑنوکریاں کا دعوی کیا تھا، کیا کسی کونوکری ملی؟ اگرایک کروڑمیں سے کسی ایک کونوکری ملی تواسٹیج پرلاگلے میں ہارڈالوں گی، لوگوں کوگھرنہیں ایک کمرہ بھی نہیں ملا۔ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کس نے ووٹ چوری کیے تھے؟ اب تمہارے ایم پی ایزکھسک رہے اورشوآف ہینڈ یاد آگیا، اپوزیشن تمہارا ساتھ نہیں دے گی، کہتا ہے اگرخفیہ ووٹنگ ہوئی تواپوزیشن ہی روئے گی واہ،واہ، اتنی اپوزیشن سے ہمدردی، سینیٹ میں مسلم لیگ کی پانچ سیٹیں ہے، سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے جھوٹے کے ساتھ ہم کوئی بات نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرتحریک انصاف کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے آئے تو صاف،شفاف چلی تو حقیقت سن کرجانا، سترکروڑمیں سینٹ کی ایک،ایک سیٹ کا سودا ہورہا ہے، ویڈیوریلیزکرنے،بنانے اورپیسے دینے والے بھی خود ہیں، بڑے معصوم بنتے ہوکہتے ہیں اپوزیشن شوآف ہینڈ میں ساتھ نہیں دے رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔